سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں نواز ،شہباز شریف کیخلاف جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مقرر
17 نومبر 2018 (16:11) 2018-11-17

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث سابق ویر اعظم نواز شریف ،شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور رانا ثنا ءاﷲ سمیت 139افراد ایک دفعہ پھر خطرات کے سائے منڈلانے لگے ، سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر 19نومبر کو سماعت کرے گا۔

اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز، راناثناءاللہ، دانیال عزیز اور پرویز رشید سمیت 139 نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔


ای پیپر