عمران خان یو ٹرن والے بیان پر بھی یو ٹرن لیں گے : خواجہ آصف
17 نومبر 2018 (13:52) 2018-11-17

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہےکہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ’’ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے ، عمران خان کے یوٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی‘‘

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کالم نویسوں سے ملاقات میں بیان دیا کہ حالات کے مطابق جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں اور جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوتا، ہٹلر اور نپولین یوٹرن نہ لے کر نقصان میں گئے۔


ای پیپر