عامر لیاقت ٗ وزیر اعظم کے یو ٹرن والے بیان کی اسلامی توجیہہ سامنے لے آئے
17 نومبر 2018 (12:56) 2018-11-17

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے یوٹرن لینے کے وضاحتی بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان مچ گیا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور عمران خان کے بیان کی اسلامی توجیہہ سامنے لے آئے ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم  عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ لیڈر ہی نہیں جو حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے ،ہٹلر اور نپولین نے اگر یوٹرن لے لیا ہوتا تو وہ ناکام نہ ہوتے۔ عمران خان کے اس بیان پر جہاں ان کی جماعت کے بہت سے لوگ ششدر ہیں ۔

وزیر اعظم کی طرف سے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹ کی کہ ”یوٹرن واپس پلٹنے کو کہتے ہیں۔ ہمارے دین میں واپس پلٹنے والا ”رجوع“ کرنے والا ہے۔واپس پلٹنا اچھا ہوتا ہے، بات پر جمے رہنا مناسب نہیں ہوتا۔ عمران خان نے یوٹرن سے مراد رجوع کو لیا ہے اور صحیح مطلب اخذ کیا ہے۔۔۔ ہر بڑا لیڈر اور انسان یوٹرن لیتا تھا اور لیتا رہے گا۔ “


ای پیپر