Israel attack on Al Aqsa Mosque, Israel's Netanyahu,Ashkenazi trip,Israeli missions in UAE,Abu Dhabi
17 May 2021 (22:19) 2021-05-17

اسلام آباد :فسلطینی صحافی کے بیان نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ،صحافی نے فلسطین پر ہونے والے حالیہ مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں تو کیا فلسطین اس جسم کا حصہ نہیں ؟

تفصیلات کے مطابق فلسطینی صحافی اسرائیل کی حالیہ جارحیت اور نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ،صحافی نے کہا اسرائیل ایک بزدل قوم ہے ،یہ لوگ اپنی طاقت کا استعمال ان نہتے لوگوں پر کر رہے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ بندوق ہے اور نہ ہی سر چھپانے کیلئے چھت ،صحافی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطین پر ہونے مظالم کیخلاف فوری ایکشن لے ،پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کیخلاف سخت سے سخت اقدامات اُٹھانے میں دیر نہ کریں ۔

فسلطینی صحافی کاکہنا تھا کہ بزدل اسرائیلی صرف 2صورتوں میں ہی جنگ روکیں گے ،ایک یہ کہ انہیں کوئی ایسا سنجیدہ خطرہ محسوس ہو جس سے خود اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ جائے اور دوسرا جب تک ان کی ان کی ہی زبان میں جواب نہ دیا جائے ،صحافی کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم امہ کو متحد ہو کر اسرائیل کو الٹی میٹم دینا چاہیے ۔

دوسری جانب پاکستان کی قومی اسمبلی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی جبکہ پاکستان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی کی بربریت رکوانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسرائیل اور فلسطین کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے۔


ای پیپر