Shoaib Malik and Sonia Khan
17 May 2021 (18:47) 2021-05-17

کراچی :اداکارہ سونیا حسین اور شعیب ملک کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آنے لگیں ،پروگرام میں شریک دونوں نے ایک دوسرے سے متعلق کچھ ایسے انکشافات کیے جس نے سب کو حیران کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک شعیب ملک اور اداکارہ سونیا حسین نے دوران پروگرام انکشاف کیا کہ دونوں ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف ہیں ،شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ سونیا حسین ایک اچھی کک ہیں اور انہوں نے ان کے ہاتھ کا بنا کھانا بھی کھا یا ہے ،بلکہ وہ سونیا کی پوری فیملی سے مل چکے ہیں جوکہ بہت اچھے ہیں ۔

شعیب ملک کی گفتگو کے بعد سونیا حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ان کے گھر آچکے ہیں ،میری والدہ شعیب ملک کو بہت پسند کرتی تھیں ،جب انہوں نے شعیب ملک کو پہلی دفعہ دیکھا تو مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا شعیب شادی شدہ ہیں ۔

سونیا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر اچھے لڑکے کو دیکھ کر یہ ہی سوال کرتی ہیں کہ یہ شادی شدہ ہے ،میری والدہ کیوں کہ سوشل میڈیا سے دورہ رہتی ہیں اس لیے وہ نہیں جانتی تھیں کہ شعیب ملک کی شادی ثانیہ کے ساتھ ہو چکی ہے ۔


ای پیپر