Shahbaz Sharif ,PMLN,PDM,PPP,Molana Fazlurehman,PDM,JUIF,Zardari
17 May 2021 (17:31) 2021-05-17

لاہور :اپوزیشن اتحاد ایک دفعہ پھر پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم سے سر اُٹھانے لگا ،اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کیخلاف پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،دونوں رہنمائوں نے مئی کے آخر میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت بھی کی گئی۔

دوسری طرف فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف کی ملک سے فرار ہونے کی شدید خواہش دیکھ کر ہنسی آتی ہے ، عشروں ملک پر راج کرنے والا شریف خاندان اسی ملک کے نظام صحت پر شک کرتا ہے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے دعویدار آج ملک سے فرا ر کی کوششیں کرتے نظر آ رہے ہیں ، نواز شریف کے ضمانتی شہباز شریف بھی قانونی پیچیدگیوں کے سہارے لندن فرار ہونے کے چکروں میں ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ن لیگ وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے نعرے سے خوفزدہ ہے ۔ اس نظام کی تبدیلی سے ن لیگ کے اقتدار میں واپسی کے راستے بند ہو رہے ہیں ۔


ای پیپر