Pope Francis ,Israel attack on Al Aqsa Mosque, Israel\'s Netanyahu,Ashkenazi trip,Israeli missions in UAE,Abu Dhabi
17 May 2021 (16:53) 2021-05-17

انقرہ :ترک صدر طیب ارگان نے اسرائیل کی طرف سے جاری جارحیت رکوانے کیلئے پوپ فرانسس سے رابطہ کر لیا ،تر ک صدر نے پوپ فرانسس کو فلسطینیوں کے قتل رکوانے کیلئے کردارادا کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل پر پابندی لگادینی چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے پوپ فرانسس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے روکنے کیلئے عیسائی دنیا کو متحرک کریں ،پوپ فرانسِس عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

دفتر ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام رکوانے میں مدد پر زور دیاہے ،ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی برادری کو اسرائیل پر پابندیاں لگا دینی چاہیں ۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگاتی فلسطینی قتل عام کا نشانہ بنے رہیں گے۔

واضح رہے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 58 معصوم بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں ۔


ای پیپر