Petrol Price in Pakistan
17 May 2021 (16:17) 2021-05-17

اسلام آباد :عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وفاق کو بھجوا دی ،سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے 31 مئی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد ہوگا،اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد آج رات 12 بجے ہو گا۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے، مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جب کہ 30 اپریل کو آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔


ای پیپر