Shahbaz Sahrif,PPP,PMLN,Pakistan Politics,Marryam Nawaz,Nawaz Sharif,Bilawal Bhutto,Latest News,Imran Khan
17 May 2021 (15:59) 2021-05-17

لاہور ـ:وفاقی حکومت نے شہباز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکر دی ،وفاق نے اپیل وزارت داخلہ کے ذریعے دائرکی ،اپیل میں 12 قانونی نکات اٹھائے گئے ۔

درخواست میں کہاگیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ ادروں سے جواب مانگانہ ہی کوئی رپورٹ ، شہباز شریف کے واپس آنے کی کوئی گارنٹی نہیں جبکہ شہباز شریف خود نواز شریف کی واپسی کے ضامن ہیں ،شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ اسی روز سنادیاگیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کیے بغیر شہباز شریف کوحتمی ریلیف جاری کر دیا ،بیرون ملک جانے کی درخواست پر یکطرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا ، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی اصولوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اپیل پر فیصلہ آنے تک لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری طرف وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے،اس بات کی اطلاع وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں دی۔


ای پیپر