file photo

لاہور میں 10 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا
17 May 2020 (15:57) 2020-05-17

لاہور : نواب ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے 10 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مصطفی کے نام سے ہوئی ہے، مقتول اپنے کزن ابوبکر کے ساتھ گھر سے 100 روپے لیکر سامان لینے باہر نکلا تاہم دکان بند ہونے کی وجہ سے ابوبکر تو واپس گھر آگیا جبکہ مصطفی سامان لینے کسی اور دکان چلا گیا۔

3 گھنٹے تک مصطفیٰ کے گھر واپس نہ آنے پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی جس کے بعد اس کی لاش قریب ہی موجود زیر تعمیرعمارت سے ملی۔

پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا، مقتول مصطفیٰ سمسانی گا ﺅں جوہر ٹاﺅن کا رہائشی تھا، اس کی دو بہنیں ہیں جبکہ والد بیمار ہے۔پولیس نے قتل سے پہلے زیادتی کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آنے کا انتظار ہے۔


ای پیپر