فائل فوٹو

ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
17 May 2020 (15:36) 2020-05-17

اسلام آباد : ترک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی “ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

انسٹاگرام پر ان کے پاکستانی مداح نے انہیں ارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

اسراء نے اپنے جوابی رد عمل میں لکھا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اور وہ پرجوش ہیں کہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کریں۔


ای پیپر