file photo

بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد کی: افغان طالبان منتظم
17 May 2020 (11:13) 2020-05-17

کابل: افغان طالبان کے قطر سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس ستنک زئی نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد کی۔

اپنے بیان میں شیر محمد عباس ستنک زئی نے کہا کہ نئی دہلی کا افغانستان میں کردار منفی رہا ہے۔ بھارت افغانستان میں غداروں کی مدد اور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں گے۔


ای پیپر