file photo

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی
17 May 2020 (11:03) 2020-05-17

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی زور پکڑنے لگی، صبح ہوتے ہی سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا، لاہور میں آج پارہ 38 سینٹی گریڈ، فیصل آباد اور ملتان میں 40 جبکہ ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ روز نوابشاہ میں پارہ 45، مٹھی، دادو اور جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر