file photo

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے
17 May 2020 (10:57) 2020-05-17

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 873 ہوگئی۔

24 گھنٹوں میں 13 سو 52 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہزار 151 تک جاپہنچی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے 15 ہزار 590 اور پنجاب میں 15 ہزار 847 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 678 اور بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 544 تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 947، گلگت بلتستان میں 527 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 112 مریض زیرعلاج ہیں۔ ملک بھر میں 11 ہزار 341 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔


ای پیپر