file photo

کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار تک جا پہنچی
17 May 2020 (08:14) 2020-05-17

نیویارک: دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار تک جا پہنچی۔

چند دنوں میں یورپی ملک میں نئے کیسز کی شرح کافی کم رہی ہے۔ اٹلی نے لاک ڈاؤن پر پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 3 جون سے نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے مختلف ریجنز کے درمیان سفر کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ میں 468 افراد کرونا کا شکار ہو کر جان سے گئے، بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 940 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 2 ہزار 760 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کے ساتھ بھارت میں جاری لاک ڈاؤن کو 17 مئی سے مزید دو ہفتوں کے لیے بڑھا کر 31 مئی تک کر دیا جائے گا۔ امریکا میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 89 ہزار 68 چکی ہے۔


ای پیپر