بلاول ،مریم نواز ملاقات طے , ملکی سیاست کا اہم موڑ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
17 May 2019 (23:55) 2019-05-17

کراچی :حکومتی پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام کے بعد اپوزیشن پارٹیوں  نے عمران خان کیخلاف عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکیاں دے دیں ہیں ،اب خبروں کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنماﺅں کا ایک گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا ہے جس میں خاص طور پر بلاول بھٹو نے مریم نوا ز کو فون کرکے شرکت کی دعوت دی ہے جسے مریم نواز نے قبول کر لیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کر کے اتوار کے روز افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور اسفند یارولی سے بھی رابطہ کیا جبکہ محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور سراج الحق کو بھی فون کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی۔ ان شخصیات کے علاوہ آفتاب شیر پاو اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملکی اپوزیشن کو ایک پیج میں لانے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم کردار ادا کیا۔ اتوار کو ہونے والا افطار ڈنر ممکنہ عوامی احتجاجی تحریک کے پیش نظر اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔


ای پیپر