کیل مہاسوں کی لڑائی میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین کہاں پہنچ گئے؟
17 May 2019 (19:57) 2019-05-17

اسلام آباد : کیل مہاسوں سے شروع ہونے والی ہانیہ عامراوریاسرحسین کے درمیان سوشل میڈیا جنگ نے نیا موڑ لے لیا .

ہانیہ نے اپنے مداحوں سے یاسر حسین کو مزید تنگ نہ کرنے کی درخواست کردی۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، سوشل میڈیا پر کسی کوتنگ کرنا صحیح بات نہیں ہے اور مجھے معلوم ہے وہ تمام لوگ جو مجھے فالو کرتے ہیں اس طرح کے طرزعمل کو بڑھاوا نہیں دیں گے۔

ہانیہ نے کہا اگر میں اپنے پرستاروں کو کسی کے ساتھ برا کرنے سے نہیں روکوں گی تو منافق کہلاﺅں گی، انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ وہ کبھی بھی کسی کوتکلیف پہنچانا نہیں چاہتی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روزسے سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر، یاسر حسین اور ان کی تکرارٹرینڈ کررہی ہے۔

اس جھگڑے کی شروعات یاسر حسین کی ہانیہ عامر کی دو تصاویر پر تنقید سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر موجود کیل مہاسوں اور دانوں کا ذکر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارپرسوالات اٹھائے تھے۔


ای پیپر