Image Source : Facebook

ڈالر اور نیازی میں کیا قدر مشترک ؟
17 May 2019 (19:55) 2019-05-17

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار اور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے .

تبدیلی ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے ، ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا،عمران نیازی اب ہم آپ کا عوام پہ ظلم برداشت نہیں کر سکتے ، اب آپ کو جانا ہو گا ملکی معشعیت اب ملک کے ہاتھ میں نہیں آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا عمران نیازی نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ پورا کیا ہے، روز ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کے طوفان میں مسلسل اضافہ ہو گا ، نیازی صاحب معیشت میں بھی بی آر ٹی ماڈل فالو کررہے ہیں، ڈالر کی روز بدلتی قیمتیں اور تبدیل ہوتا روپیہ تباہی لارہا ہے ڈالر میں اضافے اور روپے میں کمی سے ہر روز قومی قرض میں اضافہ ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا ہر روز غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ،نالائق اور نااہل نیازی نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے، نالائق نیازی نے ملکی معیشت اور اداروں پر بیرونی قوتوں کو مسلط کر دیا ہے، روپے کی بے قدری کا یہی عالم رہا تو بزنس تو دور ریڑھی لگانا بھی مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا نیازی صاحب نے خود آئی ایم ایف سے ہاتھ ملالیا، خود کشی قوم کے لئے چھوڑ دی ملک وقوم کی تباہی پر چپ نہیں بیٹھیں گے ، ہر قدم عوام کے ساتھ ہیں۔


ای پیپر