وزارت اطلاعات میرا ذاتی ادارہ نہیں : فردوس عاشق اعوان
17 May 2019 (16:56) 2019-05-17

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی لیڈر کے دل میں پاکستان کیلئے اتنی تڑپ نہیں جو عمران خان کے دل میں ہے۔

  فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں انہوں نے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔  وزارت اطلاعات میرا ذاتی نہیں پاکستان کا ادارہ ہے اے پی پی کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔ وزارت اطلاعات کا کام منفی پروپیگنڈے کے خلاف جنگ لڑنا ہے۔ اداروں کو سیاست زدہ کرنے سے ان کا کام متاثر ہوتا ہے اے پی پی کو ایسا فعال ادارہ بنانا ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی ترجمانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے میں پہلی اصلاحات کے طور پر یونین اور انتظامیہ میں بہتر تعلقات ہیں ہم نے اس ملک میں ستر سال سیاستدان بن کر فیصلے کئے سیاستدان کی دلچسپی الیکشن جیتنے میں ہوتی ہے لیکن لیڈر اپنی سیاست بچانے کی نہیں ادارے بچانے کی پالیسیز بناتا ہے۔ عمران خان لیڈر بن کر اس قوم کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اصلاحات کا ایجنڈا آنے والی نسل کی بقاء کا ایجنڈا ہے ڈالر کی قیمت پر سائنسدان بن کر تبصرے کرنے والوں نے معیشت کو لہولہان کیا۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور ملک کو قرضوں کی طرف دھکیلا۔ کسی لیڈر کے دل میں وہ تڑپ نہیں دیکھی جو عمران خان کے دل ممیں ہے۔ میڈیا ورکرز کو صحت انصاف کارڈ اور پاکستان ہائوسنگ سکیم کا حصہ بنا رہے ہیں۔ آٹھ ماہ کی حکومت سے ستر سال کا حساب نہیں مانگا جاسکتا۔


ای پیپر