فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکا، ایران جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کر دیا
17 May 2019 (12:17) 2019-05-17

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُمید ہے کہ امریکا کی ایران سے جنگ نہیں ہوگی۔

وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے بعد تہران جلد واشنگٹن کے ساتھ بات چیت پر مجبور ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس میں شبہ نہیں کہ مشرق وسطی کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں ایران کا کلیدی کردار ہے مگر ایران کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

انہوں نے مشرق وسطی کے حوالے سے انتظامیہ سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کر دی۔ کسی مسئلے پر مختلف آرا کا اظہار الگ بات ہے اور حتمی فیصلہ بہت سادہ طریقے سے کیا جاتا ہے۔


ای پیپر