فوٹو/ سوشل میڈیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، ژالہ باری کی پیشگوئی
17 May 2019 (11:05) 2019-05-17

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، محکمہ موسمیات نے بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ بارش اور ژالہ باری کا امکان۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ۔ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت، جام پور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے پر بارشوں سے طغیانی۔

خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ جبکہ سندھ میں کراچی ڈویژن، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں بادلوں کا راج۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔


ای پیپر