Photo Credit ISPR

 دفاع وطن کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف
17 مئی 2018 (23:21)

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جب کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے تو لگتا ہے کہ میرے جسم کا کوئی حصہ جدا ہو گیا ہے، وہ رات گزارنا میرے لئے بہت مشکل ہوتا ہے، مگر ہم اپنے وطن کے دفاع کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے پرعزم ہیں۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹویٹ کے مطابق شہید کرنل سہیل عابد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جب کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے تو لگتا ہے کہ میرے جسم کا کوئی حصہ جدا ہو گیا ہے، وہ رات گزارنا میرے لئے بہت مشکل ہوتا ہے، مگر ہم اپنے وطن کے دفاع کےلئے کوئی بھی اور ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے پرعزم ہیں۔ آرمی چیف نے کرنل سہیل عابدکے کم سن بیٹے احمد کو گلے لگایا اور اسے تسلی بھی دی ، اس کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی گئیں ۔


ای پیپر