File Photo

انتظار کی گھڑیاں ختم، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر عام انتخابات کی تاریخ درج کر دی گئی
17 مئی 2018 (22:11) 2018-05-17

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر عام انتخابات کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج کر دی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر الیکشن کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی عام انتخابات کے انعقاد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔


واضح رہے کہ ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کر رہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہو جائے گی جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔


ای پیپر