Photo Credit Yahoo

پاکستان سپر لیگ کا آڈٹ شروع،پی سی بی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا
17 مئی 2018 (20:07) 2018-05-17

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ شروع کردیا گیا جب کہ آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کامطالبہ کیاتھا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پی ایس ایل کا آڈٹ شروع ہوا آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ایس ایل کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیاہے، پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے دو ایڈیشن کا آڈٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ وقت سے پہلے فروخت ہورہے ہیں، بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہیں، جس سے پی سی بی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ ٹکٹ فروخت کرنے کیلئے پاکستانی کمپنیوں اور بورڈ کو خود ٹکٹ فروخت کرنا چاہئیے تھے۔یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی پیش کردہ آڈٹ رپورٹ کو مسترد کیا گیا تھا۔


ای پیپر