Photo Credit INP

’فاٹا اصلاحات ‘۔۔۔وفاقی کابینہ میں اہم فیصلہ ہو گیا
17 مئی 2018 (16:17)

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی کی تقرری اور ایچ بی ایف سی کے ایم ڈی کے تقرر کے لیے قواعد وضوابط کی منظوری دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال اور اہم ملکی معاملات سمیت 27 نکاتی ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا، جس میں فاٹا اصلاحات کا ایجنڈا سرفہرست تھا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایف سی کے ایم ڈی کے تقرر کے لیے قواعد وضوابط کی منظوری بھی دی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے اسلحہ کی کمرشل امپورٹ کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے اور اسلام آباد میں میڈیکل سٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔


ای پیپر