Photo Credit Yahoo

اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے‘ ملیحہ لودھی
17 مئی 2018 (16:07)

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے‘ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے.

سلامتی کونسل نے بھی اسرائیل مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا۔ جمعرات کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی منتقلی کے خلاف فلسطینی پرامن احتجاج کررہے تھے۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیل مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا۔ 14 ارکن کی جانب سے بلایا جانے والا سکیورٹی کونسل اجلاس امریکہ نے بلاک کردیا۔


ای پیپر