آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کس نمبر پر ہیں؟
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
17 مارچ 2021 (23:31) 2021-03-17

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں البتہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ ملان پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ ایرون فنچ دوسرے، بابراعظم تیسرے، لوکیش راہول چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ریسی وینڈرڈوسن چھٹے، گلین میکس ویل ساتویں، مارٹن گپٹل آٹھویں، حضرت اللہ زازئی نوویں اور ڈیوون کونوے دسویں نمبر پر ہیں۔ 

باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، ایشٹن اگر چوتھے، عادل راشد پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، مچل سینٹنر ساتویں، ایش سودھی آٹھویں، ٹم ساﺅتھی نوویں اور لکشن سنداکن دسویں نمبر پر ہیں۔ 

آل راﺅنڈرز میں محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے، گلین میکس ویل تیسرے، رچرڈ بیرنگٹن چوتھے، سین ولیمز پانچویں، گیرتھ ڈیلانی چھٹے، خاور علی ساتویں، کولنز اوبویا آٹھویں، روہان مصطفی نوویں اور ذیشان مقصود دسویں نمبر پر ہیں۔ 

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر