پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعد اد بھی بڑھ گئی
17 مارچ 2020 (19:07) 2020-03-17

لاہور :پوری دنیا میں وحشت پھیلانے کے بعد کرونا نے پاکستان کی طرف رخ کر لیا ،پاکستان میں آج مزید 34 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 218 ہوگئی۔

پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے آج مزید 34 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 218 ہوگئی،آج تفتان سے سکھر آنے والے زائرین میں مزید 15، کراچی میں 7 اور بلوچستان اور پنجاب میں 6، 6 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے آج مزید 22 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 172 ہوگئی ہے،تفتان سے سکھر پہنچنے والے مزید 15 زائرین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد اب متاثرہ زائرین کی تعداد 134 ہوگئی ہے،کراچی میں بھی مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ ایک متاثرہ شخص کا تعلق حیدر آباد سے ہے جس کی گزشتہ روز ہی تصدیق ہوئی تھی،ملک کے سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بھی صوبے میں 8 افراد میں وائرس کی تصدیق کی،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈی جی خان میں اس وقت 736 افراد زیر نگرانی ہیں، پنجاب حکومت مریضوں کی رپورٹس نہیں چھپارہی ہے،اس سے قبل ایک کیس کی لاہور اور ایک کی ملتان میں تصدیق ہوئی تھی۔


ای پیپر