بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سےپاک فوج کا جوان شہید
17 مارچ 2020 (18:26) 2020-03-17

بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ۔

بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کہا شاہ کوٹ سیکٹر پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ،آئی ایس پی آرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج نے شاہ پور سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا اورجس کے نتیجے میں بھارتی فوج کوشدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑاہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 20 سالہ ساہی واجد علی شہید ہو گیاہے ، شہید سپاہی واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔


ای پیپر