اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی ترانہ کی گونج
17 مارچ 2020 (16:39) 2020-03-17

میلان :کرونا نے پوری دنیا میں جہاں اپنی وحشت پھیلائی ہوئی ہے وہاں اٹلی میں اس نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے ،لیکن اس وحشت کے باوجود آج بھی اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانہ کی گونج نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اٹلی میں اِس وقت لاک ڈاؤن ہے اورسیکڑوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ یورپ ہے جہاں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 300 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اسی ضمن میں سوشل پر امریکی کامیڈین جیرمی میک لیلان کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہے لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کی گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے ’پاک سر زمین شاد باد‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

جیرمی میک لیلان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ بہت خوبصورت ہے، لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں اٹلی کا پورا محلہ پاکستانی قومی ترانہ گا رہا ہے۔


ای پیپر