فائل فوٹو

عمران خان نے ملکی قرضے معاف کرنے کی درخواست کر دی
17 مارچ 2020 (14:12) 2020-03-17

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ترقی پزیر ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا دنیا پاکستان جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک کا قرضہ معاف کرنے کے بارے میں سوچے۔

امریکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امیر ملکوں کی مدد سے غریب ملکوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا اس خطرناک وبائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس طبی سہولتیں ناکافی ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہے۔


ای پیپر