پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
17 مارچ 2020 (13:50) 2020-03-17

لاہور: میو ہسپتال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا ہے۔ لاہور کے میو ہسپتال میں زیرعلاج کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا ہے۔ 50 سالہ غلام عمران حافظ آباد کا شہری تھا۔

غلام عمران گزشتہ دنوں ایران سے واپس لوٹا تھا اور 14 روز قرنطینہ میں گزار کر واپس لوٹا تھا۔ غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کو آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہے۔


ای پیپر