پی ایس ایل فائیو کو فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا
17 مارچ 2020 (12:32) 2020-03-17

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاری کے پیش نظر پی سی بی یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مبجور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام نے بقیہ میچز فوری طور پر ملتوی کرنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے تھے لیکن انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے واپس جانے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوئی تھیں۔ لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہونا تھا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا اور یہ میچ رات سات بجے شروع ہونا تھا۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرے کے باعث سیمی فائنل اور فائنل میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جانے تھے۔


ای پیپر