فائل فوٹو

ادریس البا بھی خطرناک کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
17 مارچ 2020 (10:59) 2020-03-17

لندن: دنیا بھر میں کرونا سے تباہ کاریاں جاری، فلمی دنیا کے نامور اداکار ادریس البا بھی خطرناک کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ٹوئٹر پیغام میں ہالی وڈ اداکار نے بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو گھروں میں رہنے کی بھی تلقین کر دی۔

ادریس البا نے مزید کہا کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں جب کہ انہیں کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن وائرس ہونے کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

کرونا میں مبتلا برطانوی اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور میں آپ کو بتاتا رہوں گا میں کیسا ہوں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ہے۔


ای پیپر