فوٹو بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

چوکوں اور چھکوں کی آخری برسات، فائنل سے پہلے سجے گی اختتامی تقریب
17 مارچ 2019 (16:17) 2019-03-17

کراچی میں سجنے والا پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ اپنے اختتام پر آگیا، سیزن 4“ کے فائنل سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب ہو گی۔

چوکوں اور چھکوں کی آخری برسات، فائنل سے پہلے سجے گی اختتامی تقریب ۔ تقریب میں فنکار، اداکار اپنے جلوے بکھیریں گے تو گلوکار اپنی آوازوں کا جادو دکھائیں گے۔ معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم رنگ و نور کی روشنی میں نہا جائے گا، شاندار آتش بازی کا اہتمام ہو گا۔ تقریب میں کئی اہم شخصیات کی آمد متوقع

اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے ملکی فنکار ہی پرفارم کریں گے۔ معروف میوزیکل بینڈ جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فن کار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

اس موقع پر معروف گلوکارہ ناذیہ حسن کو خصوصی ٹریبیوٹ بھی پیش کیا جائے گا۔


ای پیپر