فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارت میں الیکشن مہم کے نرالے انداز، مودی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر نام بدل کر چوکیدار رکھ لیا
17 مارچ 2019 (15:47) 2019-03-17

نیو دہلی: بھارت میں الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے الیکشن مہم کیلئے نیا انداز اپنا لیا، مودی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ کا پروفائل نام تبدیل کردیا۔

بھارت میں الیکشن مہم کے نرالے انداز، مودی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر نام بدل کر چوکیدار رکھ لیا۔ مودی جی کے چوکیدار لکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر بی جے پی کی ' میں بھی چوکیدار ' مہم شروع ہوگئی۔

بی جے پی کے سپورٹرز بھی کسی سے کم نہیں ووٹوں کے لئے کموڈ بانٹنے نکل پڑے۔ بی جے پی رہنما ووٹرز کی شادیوں کی تقاریب میں بھی شریک ہونے لگے۔ نئے شادی شدہ جوڑوں کو کموڈ تحفے میں دے کر تصویریں بنواتے رہے۔

اُدھر بھارتی ریاست اترکھنڈ کے رہائشی جدیش جوشی نے اپنی شادی کے کارڈ میں چھپوایا، تحفہ مت لائیے، ووٹ صرف مودی کو ڈالئے۔ مودی کی حمایت جدیش کو مہنگی پڑی۔ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر جدیش جوشی کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا۔


ای پیپر