فوٹو بشکریہ فیس بک

پی ایس ایل فائنل، ڈی جی آئی ایس پی آر کا پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
17 مارچ 2019 (14:01) 2019-03-17

اسلام آباد: عروس البلاد۔۔۔پاکستان زندہ باد، روشنیوں کا شہر۔۔۔پاکستان زندہ باد۔ ترجمان پاک فوج کا کراچی میں پی ایس ایل 4 کا فائنل کھیلنے والی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے 23 مارچ کا مکمل تھیم سونگ کا پرومو بھی شئیر کیا جس میں شاہد آفریدی، سرفراز احمد، ڈیرن سیمی اور کیرن پولارڈ سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئے۔

ادھر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ریہرسل پریڈ ہوئی، سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے۔ زیرہ پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب ٹریفک کے لیے روڈ بند رہی۔ دوپہر دو بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

ریہرسل کے دوران وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھارتی نفری تعینات رہی۔


ای پیپر