فوٹو بشکریہ پی ای ایل ٹوئٹر

پی ایس ایل سیزن فور کی ٹرافی کس کا مقدر بنے گی۔۔۔؟ فیصلے کا دن آگیا
17 مارچ 2019 (13:29) 2019-03-17

کراچی: پشاور زلمی یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پاکستان سپرلیگ کا چیمپئن کون ہو گا؟ اسکا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ چیمپئن بننے والی ٹیم پر ڈالرز کی برسات ہو گی۔

دو فیورٹ ٹیموں کا ٹکراؤ رات آٹھ بجے ہو گا، دونوں تیسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز پائیں گی۔ کرکٹ دیوانے بھی اپنی فیورٹ ٹیم کیساتھ جشن منانے کو بے تاب ہیں۔

اس سے قبل 2017ء کا فائنل، دونوں کا یادگار مقابلہ تھا جسمیں پشاور نے کوئٹہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ کوئٹہ 2017ء کی شکست کا بدلہ لینے کو تیار ہے۔ تو پشاور بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کو پرعزم ہے۔

فاتح ٹیم ٹرافی سمیت ایک ملین ڈالرز پر قبضہ کرے گی۔ تو رنر اپ ٹیم کو 7 لاکھ ڈالرز کی رقم ملے گی، تیسری پوزیشن کی ٹیم 460,000 ڈالرز جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنیوالی ٹیم 350,000 ڈالرز کی حقدار بنے گی۔


ای پیپر