فوٹو بشکریہ فیس بک

اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرلیا
17 مارچ 2019 (12:01) 2019-03-17

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرلیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں کون کون فیورٹ ہوگا؟ دنیا کے بہترین بلے باز، اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاپ 4 ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا۔ جنوبی افریقی بیٹسمین کے مطابق انکی فیورٹ ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی شامل ہے۔

پاکستان انگلش سرزمین پر دو برس پہلے چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرچکا ہے۔ اسلئے انکی نظر میں ان چاروں ٹیموں میں سے ہی کوئی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔


ای پیپر