فوٹو بشکریہ فیس بک

بہادری دکھانے پر شہید نعیم کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا: وزیراعظم عمران خان
17 مارچ 2019 (10:48) 2019-03-17

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، بہادری دکھانے پر شہید نعیم کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اپنے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو سفید فام دہشت گرد پکڑنے پر شہید نعیم پر فخر ہے، بہادری دکھانے پر شہید نعیم کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ نعیم راشد نے نمازیوں کو بچانے کیلئے حملہ آور سے بندوق چھیننے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔


ای پیپر