فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
17 مارچ 2019 (09:57) 2019-03-17

کوئٹہ: بلوچستان میں آج بھی بادلوں کا بسیرا، کوئٹہ، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، سبی، چاغی، نوشکی اور زیارت سمیت صوبے کے 22 اضلاع میں پھر طوفانی بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری۔

نشیبی علاقوں اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کالام، استور، مالم جبہ، پارہ چنار، ہنزہ سمیت شمالی علاقوں میں کڑاکے کی سردی درجہ حرارت منفی ڈگری کو چھونے لگا۔

ادھر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں سورج آنکھیں دکھانے لگا۔ اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی سورج پوری آب وتاب سے چمک رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔


ای پیپر