کیا عامر لیاقت پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں؟تفصیلی خبر آگئی
17 مارچ 2018 (21:39)

عامرلیاقت اپنے مخصوص انداز کے ساتھ عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں وہیں سیاست کے کھیل میں بھی اپنی باری کا خوب انتظار کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں ایسے میں ماضی میں عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے مختلف خبریں سامنے آتی رہیں ۔ ایم کیوایم کے سابق رہنما اور اسکالر عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے دعوی کیاہے کہ عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے پیرکو باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے ماضی میں خبریں آتی رہیں مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ اس بار عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیاجائےگا۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ عامرلیاقت پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے دعوی کیاکہ عامرلیاقت کی شمولیت پرتمام رہنمامتفق ہیں۔

ادھر ایم کیوایم رہنما علی رضاعابدی نے کہاکہ عمران اسماعیل کئی روزسے کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ علی رضاعابدی نے عامرلیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر عامرلیاقت اورعمران اسماعیل کومبارکبادی۔اس کے علاوہ پی ایس پی کے رہنما رضاہارون نے بتایاہے کہ پی ایس پی نے عامرلیاقت سے رابطہ نہیں کیا ۔


ای پیپر