پی ایس ایل تھری میں بھی 5کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد ۔۔۔وجوہات سامنے آگئیں
17 مارچ 2018 (21:26) 2018-03-17

دبئی:گزشتہ پی ایس ایل کی نسبت ایڈیشن تھری میں دشمن کی چالوں کے وقت پر ناکام بنا دیا گیا ۔دبئی سے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جو کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرنے کیلئے منصوبہ بند ی کر چکے تھے لیکن بروقت کاروائی کی وجہ سے دشمنوں عزائم کو ناکام بنا دیا گیا ۔جی ہاں اس دفعہ کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ یا کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ ڈسلپن کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیے گئے ۔


پاکستان سپر لیگ میں پہلے مرحلے کے اختتام پر اب تک پانچ کھلاڑیوں پر جرمانے اور وارننگ جاری کی گئی۔سلو اوور ریٹ پر ملتان سلطانز کے شعیب ملک پر دو مرتبہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ محمد عامر ،احمد شہزاد سے الجھے تو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ بھرنا پڑا۔فخرزمان کو اشارہ کرنے پر حسن علی پر میچ فیس کا10فیصد جرمانہ عرائد کیا گیا جبکہ پانچ کھلاڑیوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے راحت علی کو وارننگ جاری کی گئی۔


ای پیپر