طویل القامت حق نواز نے ریحام کو شادی کی پیشکش کر دی
17 مارچ 2018 (20:20)

اسلام آباد: ریحام خان کو ایک مرتبہ پھر شادی کی پیشکش ،نجی ٹی وی کے مطابق دنیا کے طویل القامت شخص نے نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا ، دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں حق نواز نے ریحام خان کو شادی کی پیشکش کر دی ۔ حق نواز دنیا کا طویل القامت شخص ہے جس کا قد 7 فٹ 9 انچ ہے اور عمر 28 سال ہے اور یہ خیر پور ٹامیوالی بہاولپور کا رہائشی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں حق نواز نے کہا کہ میں ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہوں، حکومت نے آج تک میری مدد نہیں کی ۔ لمبے قد کی وجہ سے مجھے بے حد مسائل کا سامنا ہے۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے میری مشکلات بڑھ رہی ہیں،حکمران اپنی تشہیر کے لیے کروڑوں خرچ کرتے ہیں لیکن میرے لیے نہ کوئی وظیفہ مقرر ہے نہ روزگار کا بندوبست ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حق نواز میرا کوبھی شادی کی آفر کر چکا ہے۔


ای پیپر