انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی افواہیں گرم
17 مارچ 2018 (20:09)

ممبئی :ہالی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔ جنوری میں بھی ان کی چوتھی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اداکارہ نے تردید کردی تھی۔ اب شوبز نشریاتی میگزین نے خبر دی کہ انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لئے بچوں سمیت امریکہ سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ادھر معروف شوبز نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلیا جولی امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلینڈ سے شادی کریں گی۔ اداکار کی شکل و صورت انجلینا کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔


ای پیپر