پاکستان آنا چاہتا تھا لیکن اہل خانہ نے منع کردیا:کیون پیٹرسن
17 مارچ 2018 (18:35)

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل انگلش کھلاڑی کیوین پیٹرسن نے پاکستان نہ آنے پر معذرت کر لی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں کس نے منع کیا۔دبئی سے لندن روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پاکستان کے مداحوں کیلئے آخری پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے تھے لیکن اہل خانہ نے منع کر دیا۔

 

یہ ان کیلئے بہت مشکل اور دکھ بھرا فیصلہ ہے اور اب وہ لندن واپس جا رہے ہیں، امید ہے کہ مداح ان کے اور اہل خانہ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔انہوں نے پاکستان نہ آنے پر معذرت بھی کیا اور کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب بھی ٹورنامنٹ میں ہے۔ میں اسے سپورٹ کرتا رہوں گا اور آپ بھی سپورٹ کریں اور امید ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس مرتبہ ٹورنامنٹ جیتے گی.


ای پیپر