خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے: کرشنا کماری

17 مارچ 2018 (16:09)


کراچی:پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹرکرشناکماری نے کہا ہے کہ اگر خواتین اور طالبات کوہراساں کر نے کے واقعات روکنے کیلیے تجاویزپرعمل کیاجاتاتو ان واقعات پر قابو پایا جاسکتاہے۔


ایک انٹرویو میں کرشناکماری کاکہناتھاکہ خواتین کوہراساں کر نے کے واقعات روکنے کیلیے پہلے بھی کام کیا ہے اور کمیٹیاں بنائی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کمیٹیوں کی تجاویز پر عمل نہیں کیاجاتا۔ کرشنا کامزیدکہناتھاکہ جب تک یونی ورسٹی اور دیگر اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلئے تجاویزپرعمل نہیں ہوگا،یہ معاملہ نہیں رک سکے گا۔


انھوں نے کہاکہ اس معاملے پر کام کرنیکی زیادہ ضرورت ہے اور پوری امید ہے کہ کہ اس معاملے پرآواز اٹھاوں گی۔

مزیدخبریں