سنسنی سے بھرپور پی ایس ایل تھری کے میچز میں کراچی کنگز نے بھی کوالیفائی کر لیا
17 مارچ 2018 (15:32) 2018-03-17

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گروپ راو¿نڈ کے آخری میچ میں کراچی کنگز کی عمدہ بولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 124 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا۔دبئی میں پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز 18 مارچ کو مدمقابل ہوں گے جس کے بعد سارے مقابلے لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے، کراچی کنگز دوسرے ،پشاور زلمی تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے اننگز کا آغاز کیا مگر خرم 15 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے اور ڈینلی کے ساتھ ملکر 36 رنز کا اضافہ کیا۔ڈینلی بھی 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کا شکار بنے جس کے بعد کپتان مورگن خود بیٹنگ کے لیے لیکن صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کولم انگرام اور بابر اعظم نے بالترتیب 31 اور 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔اس سے قبل ایونٹ کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد کی جانب سے جے پی ڈومینی اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عثمان شنواری نے دوسرے ہی اوور میں ڈومینی کو پویلین بھیج کر کراچی کو پہلی کامیابی دلوائی، وہ 4 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔

محمد عرفان نے دوسرے اوپننگ بلے باز ہیلز کو بھی 11 رنز پر پویلین واپس بھیج کر کراچی کی میچ میں گرفت مضبوط کردی۔واضح رہے کہ پلے آف کے تین مقابلوں میں سے پہلا یو اے ای جب کہ دوسرا اور تیسرا مقابلہ لاہور ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔


ای پیپر