سرکاری ہیلی کاپٹرز کے غیر قانونی استعمال کے الزام پر عمران خان مشکل میں

17 مارچ 2018 (14:59)


پشاور:نیب پشاور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹرز کے غیر قانونی استعمال کے کیس میں پانچ گواہوں کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ان میں ایک سول ایوی ایشن افسر اور چار محکمہ ایڈمنسٹریشن کے آفیسران شامل ہیںجبکہ محکمہ ایڈمنسٹریشن سے ہیلی کاپٹرمیں سفر کرنے والوں کی فہرستیں طلب کی گئی تھیں جو کہ اب جمع کروا دی گئی ہیں اور ان کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔


ہیلی کاپٹر کی خریداری کی سمری 22 نومبر 2007ء کو منظور ہوئی تھی اور اس میںباقاعدہ طور پر لکھا گیا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو گورنر خیبرپختونخوا یا وزیراعلیٰ کے پی ہی استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس ہیلی کاپٹر کو عام استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں