ملک لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا : شہباز گل
17 جون 2020 (20:19) 2020-06-17

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا،کاغذ کے شیر بیرونِ ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کیسسز کا سامنا کرنے والے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی لیکن ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، اپوزیشن اس وقت احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے، کاغذ کے شیر بیرونِ ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے۔


ای پیپر